مردان:غیر ملکی سفیروں کا تخت بھائی آثار قدیمہ کا دورہ

مردان(عبداللہ شاہ بغدادی) مختلف ممالک کے سفیروں کی 6 رکنی وفد کا دورہ مردان،کینڈا ، بیلجئیم اور ڈنمارک سے آئے ہوئے وفد نےتخت بھائی میں آثار قدیمہ کا دورہ کیا ،وفدنے آثار قدیمہ میں دلچسپی لی اور مختلف مقامات کا جائزہ لیا۔ تخت بھائی کے یہ آثار قدیمہ پہاڑ کی چوٹی پر واقع ہیں۔ڈائریکٹر آرکیالوجی اینڈ میوزیم خیبر پختو نخوا ڈاکٹر عبدالصمد نے وفد کو آثار قدیمہ کی تاریخی اہمیت پر بریفنگ د یتے ہو ئے کہا کہ تخت بھائی کے یہ آثار کوئی دو ہزار سال پرانے ہیں جب بدھ مت کے مذہبی رہنما انوشکا نے یہاں قیام کیا تھا۔ تخت بھائی کا یہ مقام بدھ مت کے ماننے والوں کے لیے کوئی سات سو سال تک اہم مرکز رہا۔غیر ملکی سیا حوں نے آثار قدیمہ کی حفاظت پر حکومت کی تعریف کی اور کہا کہ اس سےپاکستان اور دیگر ممالک کے درمیان مذہبی بھائی چارہ نمایاں طور پر نظر آتا ہے۔تحت بھائی کھنڈارات نہ صرف دنیا کیلئے بلکہ پاکستان کیلئے بھی بڑی اہمیت کا حامل ہے۔