قومی انعامی بانڈزکی قرعہ اندازی يکم اگست کو ہو گی

لاہور:سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان کے زیر اہتمام 7500روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی يکم اگست بروز جمعرات کومنعقد ہوگی۔ يہ رواں سال کی 21ویں جبکہ مجموعی طور پر 79ویں قرعہ اندازی ہے۔ اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام ڈیڑھ کروڑ روپے کا ایک، دوسراانعام 50لاکھ روپے کے تین اور تیسرا انعام 93ہزار روپے کے 1696انعامات ہیں۔ اس قرعہ اندازی میں فی سیریز 1700 انعامات دیئے جائیں گے۔قرعہ اندازی کی تقریب يکم اگست صبح 10بجے سٹیٹ بینک آف پاکستان کوئٹہ میں منعقد ہوگی،مپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے خوش نصیب افراد کاچناﺅ کیا جائےگا۔ درایں اثناءمرکز قومی بچت کے زیر اہتمام 25ہزار روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی بھی يکم اگست بروز جمعرات کو ہوگی۔اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام 5کروڑروپے کا ایک ، دوسرا انعام ایک کروڑ 50 لاکھ روپے کے تین ا ور تیسرا انعام 3 لاکھ 12ہزار روپے کے 1696 انعامات ہیں۔مذکورہ قرعہ اندازی رواں سال کی 22ویں اور مجموعی طور پر30ویں قرعہ اندازی ہے۔