پاکستان مخالف پراپیگنڈا،بھارتی جعلی میڈیا پی ٹی ایم کی ترجمانی کرنے لگا

عالمی سطح پر پاکستان مخالف پراپیگنڈا کرنے والا منظم بھارتی نیٹ ورک کو مودی سرکار کی مکمل آشیر باد حاصل ہے،پوری دینا میں دہشتگردی کو فروغ دینے والا ملک بھارت عالمی سطح پر بدنام ہوا لیکن وہ پاکستان مخالف سر گرمیوں سے باز نہیں آتا بھارت کی طرف سے بلوچستان میں سازشیں کرانے کی کوششیں کی جارہی ہیں اور اب انہوں نے اپنا دائرہ بیرون ملک تک وسیع کردیا ہے۔ بھارتی خفیہ ایجنسی را اور پاکستان دشمن قوتوں کی طرف سے افغانیوں اور بعض مختلف لوگوں کو بھاری رقوم دے کر پاکستان کے خلاف اکسایا جا رہا ہے۔ بھارت مسئلہ کشمیر سے عالی توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان کے خلاف عالمی سطح پر سازشیں کررہا ہے۔ افغانستان کے لوگوں کو بھارتی چالوں سے ہوشیار رہنا چاہئے اور پاکستان کے ساتھ بھائی چارہ اور اچھے روابط کو فروغ دینا چاہئے اور بھارتی مقاصد کیلئے استعمال ہونے سے گریز کرنا چاہئے۔ بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے بعد بھارت نےپشتون تحفظ موومنٹ کو بھی اپنا سگا بچہ بنالیا ہے اور آئے روز بھارت میں‌ سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر کے مختلف اکاؤنٹس سے پاک فوج کے خلاف اور پی ٹی ایم کے حق میں پروپیگنڈہ مہم زور و شور سے جاری ہے،ایک رپورٹ کے مطابق اس دوران بیرون ممالک سے سوشل میڈیا پر جعلی تصاویر والی پوسٹیں لگائی جاتی رہیں. کہ پی ٹی ایم نے ٹی ٹی پی کی طرح‌ مسلح بغاوت شروع کر دی،جس سے صاف ظاہر ہو تا ہے کہ پی ٹی ایم کو را، این ڈی ایس اور دیگر اداروں سے واضح مدد مل رہی ہے. پی ٹی ایم نے پاکستان مسلح بغاوت کا آغاز کر دیا ہے. بہت عرصہ سے توقع کر رہے تھے کہ پی ٹی ایم مسلح بغاوت شروع کر دے گی اور آج یہ خیال حقیقت کا روپ دھار گیا ہے.بھارتی میڈیا کی تعاون سے پی ٹی ایم پاکستان کے خلاف بغاوت کرنے پر تلے ہو ئے ہیں.

https://twitter.com/ChamanNewss/status/1333311827644649473?s=20

گزشتہ روز بلوچستان کے پی ٹی ایم جلسے نے بلوچستان کے حالات خراب کردی ،بلوچستان میں چمن بارڈر پر پی ٹی ایم کارکنوں اور اسمگلروں نے پاکستان دشمن ممالک کی ایما پر سر کاری دفاتر اور ایف سی قلعہ پر دھاوا بول کر لوٹ مار شروع کردی۔ایک طرف پی ٹی ایم کے شرپسند عناصر نے سرکاری اداروں کے دفاتر کو نقصان پہنچایا تو دوسری طرف پی ٹی ایم کے رکن محسن داوڑ نے سوشل میڈیا پر واویلا شروع کردیا کہ سیکورٹی ادارے مزدورکار پشتونوں پر ظلم کرکے ان کو بے روزگار کررہے ہیں،بھارتی میڈیا نے بھی محسن داوڑ کا بھر پور ساتھ دیکر ان کا جھوٹا پروپیگنڈہ بڑھا چڑھا کر پیش کیا۔ ایک ایم این اے کی حیثیت سے پاک فوج اور سیکورٹی اداروں پر تنقید کرنا محسن داوڑ ایم این اے رہنے کے قابل نہیں ہے، ریاستی اداروں کے خلاف بولنا صرف بغاوت نہیں‌بلکہ ٹی ٹی پی کی طرح کی ایک دہشت گردی اور غیر ملکی ریاستوں کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف اعلان جنگ ہے. پا کستانی میڈیا میں خبریں‌آتیں‌ انڈیا کے ٹویٹر ہینڈل پاکستانی فوج کے‌خلاف اور پی ٹی ایم کے حق میں پروپیگنڈہ مہم شروع کر چکے تھے. پی ٹی ایم کو ٹویٹر ہینڈل براہ راست انڈیا سے سپورٹ مل رہی ہے. این ڈی ایس، را اور بین الاقوامی ادارے پی ٹی ایم کے حق میں اور پاکستان کے خلاف مہم چلا رہے ہیں.بھارتی جعلی میڈیا پی ٹی ایم کا تر جمانی کرتا ہے،جس سے واضح ہو چکاہے کہ چمن کے حالات بھارت اور افغانستان کے کہنے پر خرابہوگئی ہے کیونکہ چمن بارڈر پر دونوں اطراف سے پرامن تجارت جاری تھا جو دشمن ممالک سے ہضم نہ ہو سکا اور اس نے ایک منصوبے کے تحت پی ٹی ایم کے زریعےچمن بارڈر پر حالات خراب کردی۔