بلوچستان:ٹریفک حادثے میں معصوم بچے کی شہادت اور پی ٹی ایم کاجھوٹا پروپیگنڈا

چمن:ٹریفک حادثے میں شہید ہونے والے بچے کے والد نے پی ٹی ایم کا سیکورٹی اداروں کے خلاف بے بنیاد اور غلط پروپیگنڈے کو مسترد کردیا گیا۔غلط پروپیگنڈا پی ٹی ایم کی جانب سے بلوچستان کی امن و امان کی حالات خراب کرنے کی واضح کوشش ہے ، چمن کےبائی پاس روڈ پر ٹرک حادثے میں شہید ہونے والے معصوم بچہ ثناء اللہ کے والد مولانا محمد عباس نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ پی ٹی ایم اپنے جھوٹ کو چھپانے کیلئے میرے بیٹے کا نام استعمال کرکے سیکورٹی اداروں کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کرر ہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرا بیٹا سیکورٹی فورسز کی فائر نگ سے شہید نہیں ہوا تھا بلکہ ایک ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوکر ہسپتال میں جاں بحق ہوا، نہوں نے کہا کہ پی ٹی ایم کی طرف سے سو شل میڈیا پر میرے بیٹے کی زخمی حالت کی تصویر وائرل ہوا جس کے ساتھ لکھا گیا ہے سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے ہلاک ہوا ہے۔جس میں کوئی حقیقت نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ پی ٹی ایم اپنے مذموم عزائم کے حصول کیلئے میرے بیٹے کی شہادت کو استعمال کررہی ہے۔واضح رہے کہ کل سے ہی پختون تحفظ موومنٹ کے کارکنوں نے معصوم بچے ثناء اللہ کے تصاویر ٹویٹر اور دوسرے سوشل میڈیا پر جاری کرکے لکھا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے چمن میں کمسن بچے پر فائرنگ کی جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں