شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 1 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان :شمالی وزیر ستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 1دہشت گرد ہلاک ،جبکہ دو دہشتگرد فرار ہو نے میں کامیاب،رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے بو یہ دیگان میں سیکیورٹی فورسز پٹرولنگ گشت پر تھی۔کہ اس دوران 3 دہشت گرد سڑک کے کنارے بارودی مواد نصب کررہے تھے، دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی،سیکورٹی فورسز نے جوابی فائرنگ کرتے ہو ئے ایک دہشت گرد کو ہلا ک کردیا جبکہ دو دہشت گرد فرار ہونے میں کا میاب ہو گئے ہلاک ہونے والا دہشت گرد بارودی سرنگوں کا اور آئی ای ڈیز تیار کرنے کا ماہر تھا،دہشتگرد کی شناخت عبد القدوس کے نام سے ہوئی ہے جو اس گاؤں کا رہائشی ہے۔سیکیورٹی فورسز نے مقتول دہشتگرد عبدالقدوس کی لاش سے بارودی مواد ، آئی ای ڈیز اور بھاری ہتھیار بھی برآمد کرکے دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنا دیا۔یاد رہے کہ بو یہ وہ علاقہ ہے جہاں سیکیورٹی فورسز پر بار بار بارودی مواد سے حملہ کیا گیا ہے ۔ پچھلے سال بھی اس علاقے میں سڑک کے کنارے نصب بم دھماکے سے پاک آرمی کے دو جوان شہید ہوئے تھے،اس واقعے کے بعد پی ٹی ایم نے عبدالقدوس کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے دیگان گاؤں میں احتجاج شروع کردی ہے۔پی ٹی ایم کےمحسن داوڑ نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ پاک فوج نے ایک بے گناہ نوجوانوں کو ہلاک کیا ہے ،لہذا جی او سی کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔