قبائلی اضلاع کی ترقی کا وعدہ ،باجوڑ میں 55 ارب روپے کے منصوبے شروع

باجوڑ:قبائلی اضلاع کی ترقی کا وعدہ وزیراعظم عمران خان‬ نے قبائلی عوام سے کیا تھا، جس کو عملی جامہ پہنایا وزیر اعلی محمود خان نے باجوڑ میں خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے 55 ارب روپے کے منصوبے شروع، جن میں تعلیم، صحت سہولیات، صفائی، ریسکیو1122، معیشت، زراعت (زیتون کی پیدوار) ، لائیوسٹاک اور پولیس پر خصوصی توجہ دی گئی۔اس کے علاوہ قبائلی اضلاع کے باسیوں کو بنیادی دستاویزات حاصل کرنے ، رہنمائی و معلومات فراہم کرنے کیلئے حکومت خیبر پختونخوا نے ” سٹیزن فیسلیٹیشن سینٹر ” قائم کئے ہے۔ جہاں شہریوں کو ایک چھت کے نیچے پیدائش سرٹیفکیٹ ، فارم ب ، ڈومیسائل ، ماں و بچے کے صحت بارے معلومات اور دیگر اہم خدمات دی جارہی ہے۔