خواجہ سراؤں کو حج وعمرہ کی اجازت دی جائے، خیبرپختونخوا اسمبلی میں قراردادجمع

پشاور : خواجہ سراؤں کوحج اورعمرے کی سعادت حاصل کرنے کی اجازت دینے کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما نگہت یاسمین اورکزئی نے آوازاٹھالی، خاتون رکن خیبرپختونخوااسمبلی نے اس حوالے سے صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ میں باقاعدہ قرارداد بھی جمع کرادی ہے، قرارداد کے متن کے مطابق یہ صوبائی اسمبلی وفاقی حکومت سے امرکی سفارش کرتی ہے کہ وہ سعودی حکومت سے اس امرکی سفارش کرے کہ خواجہ سرابھی اس معاشرے کاحصہ ہے خواجہ سراکمیونٹی کے ٹرانس جینڈر آئی ڈی کارڈ کو وراثتی قانون میں ڈالا جائے اور پاکستان کی حکومت فارن آفس سے یہ بھی مطالبہ کرے کہ خواجہ سرا کمیونٹی کو حج اور عمرہ کی اجازت دی جائے کیونکہ یہ بھی پاکستانی شہری ہیں اور ملک کاحصہ ہیں۔