آذربائیجان کے سفیر علی علی زادہ کا آصف غفور کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی کی مبارکباد

اسلام آباد : آذربائیجان کے سفیر علی علی زادہ نے سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی کی مبارکباد دی۔آذربائیجان کے سفیر علی علی زادہ نے ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں آصف غفور کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی کی مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔