ٹانک: پاک فوج کے زیر اہتمام گومل سرقمرمیں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

ٹانک:پاک فوج اور ایف سی کے پی ساوتھ نے سیکٹر ہیڈکوارٹر ساوتھگومل سرقمرمیں فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا.پاک فوج اور سول ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل سٹاف نے کل 617مریضوں جسمیں 156 خواتین 390 مرد اور 71 بچوں کا مفت طبی معائنہ کیا اور ان میں فری ادویات تقسیم کیں علاقہ مکینوں نے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر ایف.سی.ہیڈ کوارٹر ساوتھ اور پاک فوج کا شکریہ ادا کیا.فری میڈیکل کیمپ میں موجود ڈاکٹروں نے بتا یا کہ مفت میڈیکل کیمپوں کا بنیادی مقصد علاقے میں صحت کی مفت نگہداشت اور صحت کی مفت معلومات پہنچانا تھا تاکہ صحت سے متعلق عام مسائل کی نشاندہی کریں اور ان سے نمٹنے کے طریقے وضع کریں۔ ایسے ذمہ دارانہ پروگراموں کو کامیابی کے ساتھ انجام دینے کے لئے بہت ساری لاجسٹک سپورٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔ پاکستان آرمی اپنی مسلسل آپریشنل مصروفیات کے ساتھ ساتھ ضرورت مند لوگوں کی مدد کے لئے ان کیمپوں کا اہتمام کرتی ہے۔