بلوچستان میں گیس کے نئے ذخائر دریافت

کوئٹہ: آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ ( او جی ڈی سی ایل ) نے بلوچستان میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے بطور آپریٹر لخرد ایکسپلوریشن کے لخرد ایکس ون ایکسپلوریٹری کنوئیں سے گیس دریافت کرلی ہے ۔ بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں واقع ہے ۔کمپنی کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان کے مطابق آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لمٹیڈ کی ان ہاؤس مہارت کو استعمال کرتے ہوے لخرد کے اسٹرکچر کو ڈرلنگ کے بعد ٹیسٹ بھی کیا گیا ۔ لاگ ڈیٹا کی بنیاد پر کنوئیں کو 3000 میٹر گہرا کھودا گیا ، اور مغل کوٹ فارمیشن سے 600 پاؤنڈ فی مربع انچ کے بہاؤ والے دباؤپر گیس کا ٹیسٹ کیا گیا ہے ۔