پولیس کیخلاف احتجاج، ہانگ کانگ میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے

ہانگ کانگ: ہانگ کانگ میں پابندی کے باوجود ہزاروں افراد کا پولیس کے خلاف احتجاج جاری ہے، مظاہرین کا کہنا ہے کہ پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے۔ گزشتہ ہفتے مقامی گینگ کے افراد نے حملہ کر کے کئی مظاہرین کو زخمی کر دیا تھا۔پولیس کی جانب سے مظاہروں پرپابندی کے باوجود احتجاج، ہانگ کانگ میں ہزاروں افراد ایک بار پھر پولیس کے خلاف سڑکوں پر نکل آ ئے۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی تاہم اسکے باوجود ہزاروں افراد تمام حدیں عبور کرکے “یوان لانگ” سٹریٹ پر پہنچے جہاں گزشتہ ہفتے مقامی گینگ کے افراد نے حملہ کرکے کئی افراد کو زخمی کر دیا تھا۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہو چکی ہے، ہانگ کانگ میں احتجاج کا آغاز حکومت کی جانب سے ملزم حوالگی بل متعارف کروانے پر ہوا تھا۔