ٹانک:ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لوگوں میں مفت فیس ماسک تقسیم

ٹانک:ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹانک شوکت اقبال کا ڈپٹی کمشنر ٹانک محمد کبیر آفریدی کی ہدایت پر پیر صابر شاہ زیارت کے نزدیک سرکاری آٹے کی تقسیم کی نگرانی۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹانک شوکت اقبال نے سرکاری آٹے کی تقسیم کے دوران لوگوں میں کرونا وائرس کے ایس او پیز کی آگاہی کے سلسلے میں لوگوں میں مفت ماسک تقسیم کئے اور وہاں پر موجود لوگوں کو آگاہ کیا کہ کرونا وائرس کے بڑھتے کیس کے پیشِ نظر آئندہ بغیر ماسک کے کسی شہری کو سرکاری آٹا نہیں دیا جائے گا اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانے بھی عائد کئے جائیں گے۔ لہذا شہریوں کو چاہیے کہ رش والی جگہوں پر ماسک کا استعمال لازمی کریں اور 6 فٹ کا سماجی فاصلہ یقینی بنائیں تاکہ اس وباء پر قابو پایا جا سکے۔

شیئر کریں