عالمی شہرت یافتہ گلوکار کی جانب سے آصف غفور کو لیفٹیننٹ جنرل بننے پر مبارکباد

راولپنڈی : عالمی شہرت یافتہ گلوکار کی جانب سے آصف غفور کو لیفٹیننٹ جنرل بننے پر مبارکباد۔ تفصیلات کے مطابق رومانیہ کےعالمی شہرت یافتہ غیر ملکی میوزک بینڈ ایکسینٹ کے گلوکار سینا ایڈرین کی جانب سے پاک فوج کے سابق ترجمان آصف غفور کیلئے مبارکباد کا خصوصی پیغام جاری کیا گیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں گلوکار نے آصف غفور کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرے دوست لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے پر دلی مبارکباد قبول کریں۔آپ کیساتھ دوبارہ “لاجواب چائے” پینے کیلئے بے تاب ہوں۔ واضح رہے کہ پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر افسران کی ترقی، تبادلے اور تعیناتیاں کی گئی ہیں اور 6 میجر جنرل کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقیاں دے دی گئی۔