کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی پھر فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب، کئی بھارتی چیک پوسٹیں تباہ

راولپنڈی: لائن آف کنٹرول پر ایک مرتبہ پھر بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوجی کی جانب سے ایک مرتبہ لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اشتعال انگیزی کی گئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے باگسر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کر کے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 بچیوں کو 33 سالہ والد عنصر شہید ہوگیا۔ عنصر موٹرسائیکل پر سوار تھا جب بھارتی فوج نے اسے نشانہ بنایا۔ اس اشتعال انگیزی کے بعد پاک فوج کی جانب سے بھی منہ توڑ جواب دیا گیا۔ پاک فوج کی موثر جوابی کاروائی میں بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا۔