بھارتی عزائم کو شکست، پاکستان طاقتور عالمی تنظیم کا صدر منتخب

اسلام آباد: بھارت کی بڑی سفارتی شکست، پاکستان طاقتور عالمی تنظیم کا صدر منتخب ، پاکستان کو انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ لا آرگنائزیشن کا صدر منتخب کرلیا گیا، صدارت کا عہدہ 3 سال کیلئے ملا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی عالمی و سفارتی سطح پر بھارت کو بڑی سفارتی شکست دینے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ پاکستان کو عالمی سطح پر تنہاء کرنے کی سازشیں ناکام ہوئی، پاکستان کو طاقتور عالی تنظیم کی صدارت سونپ دی گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ لا آرگنائزیشن کا 3 سال کیلئے صدر منتخب ہوگیا ہے۔ تنظیم کا صدر دفتر اٹلی میں واقع ہے، اٹلی میں تعینات پاکستانی سفیر جوہر سلیم انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ لا آرگنائزیشن میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔اس حوالے سے یورپی ملک میں تعینات پاکستانی سفیرجوہر سلیم نے بتایا ہے کہ پاکستان جنوری 2021سے 2024 تک 3سال کیلئے مذکورہ تنظیم کی صدارت کرے گا۔انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ لا آرگنائزیشن نامی تنظیم عالمی سطح پرمختلف شعبوں میں معاونت فراہم کرتی ہے۔ پاکستان کا بطور صدرمنتخب ہونا خوش آئند ہے۔ پاکستان پر اعتماد کرنے پرانٹرنیشنل ڈیولپمنٹ لا آرگنائزیشن ممبران کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا ہے۔