پاکستان نے بھارتی دہشت گردی کے ثبوت سیکرٹری اقوام متحدہ کو پیش کردیے

نیویارک:بھارت کا چہرہ کھل کر بے نقاب ہو چکااور اب کی بار پاکستان نے ٹھوس شواہد بھی دنیا کے سامنے لا کر رکھ دیے۔پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے اس کے مکمل ثبوت پاکستان نے میڈیا کے سامنے لا کر رکھ دیے اور اب اقوام متحدہ میں بھی ڈوزیئر پیش کردیا گیا ہے۔امریکہ میں تعینات پاکستانی مندوب منیر اکرم نے نیویارک میں پریس کانفرنس کی اوربات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارت روزانہ لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرانے کے علاوہ اندرون خانہ دہشت گردی کو بھی سپانسر کررہا ہے۔پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بڑی جنگ لڑی ہے اور اس حوالے سے بے شمار قربانیاں بھی دی ہیں تاہم بھارت کی وجہ سے دہشت گردی کا ناسور ختم ہونے کو نہیں آرہا۔لائن آف کنٹرول پر گولہ باری کر کے بھارت سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوتا ہے۔پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارت کا ہاتھ ہے جس کے واضح ثبوت بھی ہمارے پاس ہیں۔امریکہ میں تعینات پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ کوئی پہلی بار نہیں ہے کہ ہم نے بھارت کے پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں ملوث ہونے کے ثبوت دیے ہیں۔بھارت پاک چائنا تعلقات کے تحت تعمیر ہونے والے سی پیک سمیت کئی معاملات میں دخل اندازی کررہا ہے۔بھارت کا اصل اہداف سی پیک کو سبوتاژ کرنا ہے۔منیر اکرم کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف ڈوزیئر اقوام متحدہ میں پیش کر دیا ہے اور انہوں نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پاکستان میں جس قسم کی دہشت گردی کرا رہاہے یہ خطے کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے کیونکہ اس سے صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ خطے کے اور ممالک بھی متاثر ہو رہے ہیں۔اگر بھارت کے خلاف بروقت کارروائی نہ کی گئی تو دہشت گردی کی یہ لڑائی بھیانک شکل اختیار کر لے گی۔