اسرائیلی حکام سے ملاقات کی خبروں پر سعودی حکومت کی تردید

سعودی عرب نے ولی عہد محمد بن سلمان اور اسرائیلی حکام کے درمیان ایک ملاقات کی میڈیا رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے۔سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پیر کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور اسرائیلی حکام کے درمیان ملاقات کی تردید کی۔

عرب نیوز کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے اپنی ٹویٹ میں کہا ‘میں نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے حالیہ دورے کے موقعے پر ولی عہد اور اسرائیلی حکام کے درمیان مبینہ ملاقات کی میڈیا رپورٹس دیکھی ہیں۔ ایسی کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ صرف امریکی اور سعودی حکام موجود تھے۔