خیبر:کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر لنڈی کوتل میں تعلیمی ادارہ بند

خیبر:ڈپٹی کمشنر محمود اسلم وزیر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر لنڈیکوتل محمد عمران کا پاکستان بیت المال سکول عالم خانئی شیخ مل خیل کا دورہ،اسسٹنٹ کمشنر نے سکول کو کرونا وائرس کیسز مثبت آنے پر سکول میں جراثیم کش سپرے کرکے سیل کردیا گیا ہے۔ سکول میں 3 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے تھے جس پر سکول کو سیل کیا گیا اور سکول کے داخلی راستے پر عملے کو تعینات کردیا گیا ہے۔محکمہ صحت کے متعلقہ حکام کو سکولوں میں مشتبہ کیسز سامنے انے پر نمونے لینے کے لئے مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایات جاری کی کہ صوبائی حکومت کے احکامات پر عمل پیرا ہوکر ایس او پیز اور سماجی فاصلے پر عملدرآمد یقینی بنائیں تاکہ کرونا وائرس کے پھیلاو کا روک تھام بروقت ممکن ہوسکیں۔