وزیراعظم عمران خان آج فیصل آباد کا دورہ کریں گے

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان آج بدھ کو فیصل آباد کاایک روزہ دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کینال روڈ پر واقع کشمیر انڈر پاس اور ماڈل پولیس سٹیشن سول لائنز کاافتتاح کریں گے۔ وزیراعظم ریلوے سٹیشن کے باہر لنگر خانے کا بھی افتتاح کریں گے۔ دورہ کے دوران وزیر اعظم فیصل آباد کے برآمد کنندگان، کاروباری برادری اور مزدوروں سے ملاقات اور خطاب کریں گے۔وزیراعظم عمران خان اپنے دورہ کے دوران فیصل آباد سے تحریک انصاف کے منتخب ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی سے ملاقات بھی کریں گے۔اس موقع پر وفاقی وزرا اسد عمر اور حماد اظہر بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔