پی ایس ایل 5: کرکٹ کی بڑی جنگ آج لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان ہوگی

لاہور :نیشنل کرکٹ سٹیڈیم ،کراچی میں کرکٹ کی بڑی جنگ آج لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان ہوگی ، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے کھیلا جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا فائنل جیتنے والی فاتح ٹیم کو چمچماتی ٹرافی کے ساتھ 5 لاکھ امریکی ڈالرز کی انعامی رقم دی جائیگی جب کہ رنر اپ ٹیم کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے 2 لاکھ امریکی ڈالر انعام میں دیئے جائیں گے ۔ایونٹ کا فائنل دنیا بھر میں راہ راست نشر کیا جائے گا اور کرکٹ کے دیوانے اس میچ سے لطف اندوز ہوں گے ۔