حریم فاروق کی فلم ’’ہیر مان جا‘‘ عید الاضحی پر ریلیز کی جائے گی

اسلام آباد : پاکستانی فلم ساز و اداکارہ حریم فاروق نے کہا ہے کہ وہ شادی کے لئے ایک ایماندار اور خوش اخلاق انسان کو ترجیح دیں گی۔نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے حریم فاروق نے کہاکہ وہ شادی کے لئے مناسب وقت کی تلاش میں ہیں اور اپنی زندگی کے ساتھی کا چنائو کرتے وقت اس بات کا دھیان ضرور رکھیں گی کہ وہ خواتین کی عزت کرنے کے ساتھ ساتھ ایماندار اور خوش اخلاق بھی ہو۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ڈرامہ ’’دیار دل ‘‘ میں کام کرنے کی وجہ کاسٹ اور سکرپٹ تھی۔ حریم فاروق کی فلم ’’ہیر مان جا‘‘ عید الاضحی پر ریلیز کی جائے گی۔