بنوں پولیس اور سیکورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی، دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام

بنوں: بنوں پولیس اور سیکورٹی فورسز نے مشترکہ کارروائی میں بارودی مواد برآمد کرکے تباہی کا منصوبہ ناکام بنا دیا بنوں پولیس اور سیکورٹی فورسز کو مخبر ذرائع سے اطلاع ملی کہ تھانہ جانی خیل کی حدود میں بارودی مواد موجود ہے اطلاع ملنے پر فورسز نے ہمراہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے جائے وقوعہ پر پہنچ کر 5/6 کلو وزنی ریموٹ کنٹرول بم ناکارہ بنا کر علاقے کو بڑی تباہی سے بچالیا۔