نوشہرہ پولیس لائنز میں قبائلی اضلاع کے لیویز اہلکاروں کی ریکروٹس تربیت مکمل

نوشہرہ : پولیس لائنز نوشہرہ میں ضم شدہ اضلاع کے لیویز اہلکاروں کی ریکروٹس ٹریننگ مکمل، پاس آؤٹ کی سادہ پروقار تقریب کا انعقاد۔تقریب کے موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نجم الحسنین اور دیگر پولیس آفسران موجود تھے۔ زیر تربیت جوانوں کو جسمانی،مروجہ پولیس قوانین،بنیادی انسانی حقوق کی پاسداری،پولیس فیلڈ ورک اور عوام کیساتھ پولیس کے طرز عمل کے مضامین میں بھر پور تریبت دی گئی۔ زیر تربیت پولیس جوانوں نے پورے جذبے کیساتھ جسمیں تمام سرگرمیوں میں حصہ لیا۔جوانوں کو مختلف تھانہ جات میں عملی تربیت دی گئی۔ اس موقع پر ڈی پی او نے کہا کہ ضم شدہ اضلاع میں پولیس کی استعدادی صلاحیتوں کو بڑھانے کیلئے بنیادی تربیت انتہائی ضروری ہے۔موجودہ حالات میں لیویز پولیس کی معیاری تربیت ایک لازمی امر ہے۔انشاءاللہ تربیت مکمل کرنے والے جوان علاقہ میں امن و امان کے قیام اورجرائم کے خاتمہ میں اپنی صلاحتیں بروئے کار لائیں گے۔