سوات عجائب گھر ہزاروں سال پرانے تاریخی ورثے کا امین ہے، عابد مجید

سوات:سیکرٹری محکمہ سیاحت، کھیل، ثقافت، آثار قدیمہ، میوزیم و اُمور نوجوانان عابد مجید نے کہا ہے کہصوبے میں سیاحت کی بحالی اور نئے مقامات پر سیاحتی سرگرمیوں کا انعقاد خیبرپختونخوا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے جس کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر سوات کے ہمراہ سوات میوزیم کےدورے کے موقع پر کیا،سیکرٹری عابد مجید نےسوات میوزیم میں ہزاروں سال پرانے قیمتی نوادرات کا جائزہ لیتےہوئے کہا کہ سوات عجائب گھر ہزاروں سال پرانے تاریخی ورثے کا امین ہے،خیبرپختونخوا حکومت کی سیاحت اور ثقافت کی ترقی کی طرف خصوصی توجہ ہے.حکومت سوات عجائب گھر کو سیاحوں کے لیے مزید پرکشش بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔