قبائلی خواتین کو سیاست میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیناچاہئے،ڈاکٹرصائمہ

پشاور:پاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ (قبائلی اضلاع)کی صدرڈاکٹرصائمہ نے قبائلی اضلاع میں خواتین امیدواروں کی پہلی بار انتخابی عمل میں شمولیت کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہاہے کہ سیاست میں خواتین کاکردارمسلمہ ہے قبائلی عورتوں کودرپیش مسائل کے حل اورانہیں قومی دھارے میں لانے کےلئے خواتین کو سیاست میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیناچاہئے، انتخابات میں خواتین کی بھر پور شر کت کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ قبائلی علاقوں کے الگ مسائل ہوتے ہیں اور یہاں ملک کے دوسرے حصوں کی نسبت عورتیں مردوں کے زیادہ زیر اثر ہیں انتخابات میں پیسے کا بھی زیادہ عمل دخل ہوتا ہے۔ موجودہ انتخابات میں ہمیشہ کی طرح سیاسی جماعتوں نے محض دکھاوے کے لیے خواتین امیدواروں کو نامزد کیا تھا ان کی خاطر خواہ مدد نہیں کی ۔انہوں نے انتخابی امیدواروں ناہید آفریدی اور مالسہ بی بی کو مبار ک بادپیش کرتے ہوئے دونوں امیدواروں کو قبائلی علاقوں کی خواتین کے لیے سیاسی میدان میں مثال قرار دیا۔