مردان: کے پی فوڈ اتھارٹی کی گڑھی کپورہ میں بڑی کارروائی، 10 کریانہ سٹورز سیل

مردان: کے پی فوڈ اتھارٹی کی گڑھی کپورہ میں بڑی کارروائی، 10 کریانہ سٹورز سیل،تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا فوڈاتھارٹی کی ٹیم نے ڈپٹی ڈائر یکٹر فوڈ اتھارٹی آصف چمکنی کی ہدایت پراسسٹنٹ ڈائریکٹر فرخندہ جبین کی قیادت میں فوڈ سیفٹی آفیسرز شیر حسن خان اور اجمل خان نے گڑھی کپورہ اور مضافات میں اشیائے خوردو نوش کا معائنہ کیا۔ خلاف ورزی پر 10 کریانہ سٹورز سمیت ایک بیکری یونٹ سیل، متعدد کو ہدایاتی نوٹسز جاری کئے ۔ فوڈ اتھارٹی ٹیم نے کہا کہ محفوظ خوراک کی فراہمی عوام کا بنیادی حق اور ہمارا فریضہ ہے ، معائنے کے دوران کریانہ سٹورز بند کر کے بھاگنا اور معائنے سے انکاری لوگوں کو عبرت کا نشانہ بنا کر جرمانہ کیا جائے گیا کیونکہ بغیر کسی معائنے کے خوراک اشیاء میں بہتری لانا ناممکن ہے۔