عاصم اظہر نے ’’غلط فہمی‘‘ گانے کو گا کر چار چاند لگا دیئے ہیں، ماہرہ خان

اسلام آباد : اداکارہ ماہرہ خان گلوکار عاصم اظہر کی آواز کی معترف ہو گئیں۔ ماہرہ خان نے ٹویٹر پر فلم ’’سپر سٹار‘‘ کے نئے گانے ’’غلط فہمی‘‘ کے متعلق بتایا کہ عاصم اظہر نے اپنی آواز میں اس گانے کو گا کر چار چاند لگا دیئے ہیں۔انہوں نے عاصم اظہر کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وہ ان کو ایسے ہی آگے بڑھتا ہوا دیکھنا چاہتی ہیں۔فلم ’’سپر سٹار‘‘ میں ماہرہ خان کے ساتھ بلال اشرف، ندیم بیگ، جاوید شیخ، مرینہ خان، اسماء عباس، سیف حسن، علیزے شاہ، علی کاظمی اور وقار شامل ہیں۔فلم میں مختصر کردار کبریٰ خان، ہانیہ عامر، عثمان خالد بٹ ، مانی، سائرہ شہروز، فہیم برنی اور عدنان شاہ ٹیپو ادا کریں گے۔ ہدایت کار محمد احتشام الدین کی فلم عید الضحیٰ پر ریلیز کی جائے گی۔