عید الاضحی پر8 فلمیں سینما گھروں میں پیش کی جائیں گی

ْلاہور: عید الاضحی پر 8 فلمیں سینما گھروں میں پیش کی جائیں گی۔ ابھی تک چھ فلمیں فائنل ہوئی ہیں جو عید الاضحی پر سینما گھروں کی زینب بنیں گی ۔ان میں اداکارہ حریم فاروق کی فلم ہیر مان جا ،اداکارہ مائرہ خان او ربلال اشرف کی فلم سپر سٹار، فلم پرے ہٹ لو اور اداکار حیدر سلطان اور معمر رانا کی پنجابی فلم پیشی گجراں دی عید الاضحٰی پر سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائیں گی جبکہ اس کے علاوہ چار پشتو فلمیں بھی سینما گھروں میں ریلیز ہوں گی ۔