باجوڑ میں ہیلتھ کیئر کمیشن کی کارروائی ،غیر قانونی کلینکس سیل

باجوڑ:عطائی ڈاکٹروں اور غیر قانونی کلینکس کے خلاف کریک ڈاون جاری، ہیلتھ کئیر کمیشن کے ٹیم نے سنیئر انسپکٹر اسحاق خان کے سربراہی میں تحصیلدار خار بخت جہان کے ہمراہ باجوڑ کے مختلف علاقوں میں عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوۓ متعدد کلینک ، میڈیکل سٹورز سیل کرد ئیے ہیں ، عوامی شکایات کو مد نظر رکتھے ہو ۓ یہ احسن اقدام اُٹھایا ہے . عوامی صحت سے کھیلنے والوں کو کو ئی رعایت نہیں دی جا ئیگی ۔ ہیلتھ کئیرکمیشن کے انسپکٹر اسحاق خان کا کہنا تھا کہ جوکلینک یا اسپتال ہیلتھ کئیر کمیشن میں رجسٹرڈ نہیں ہو گا اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔