صوبائی حکومت کا دھماکہ متاثرین اور شہداء کیلئے امدادی پیکج کا اعلان

پشاو: صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان کے پشاور میں واقع مدرسے میں ہونے والے دھماکے کے متاثرین اور شہداء کے لیے امدادی پیکج کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کی طرف سے اعلان کردہ امدادی پیکج کے تحت شہداء کے ورثا کو 5 لاکھ روپے فی کس دیئے جائیں گے ، جب کہ زخمیوں کو2 لاکھ روپے فی کس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے پولیس کو پشاور کے مدرسے میں ہونے والے دھماکے کی فوری تحقیقات کی ہدایت کردیں ، وزیراعلیٰ محمود خان نے مدرسہ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کو نشانہ بنانا انتہائی قابل مذمت اور ظالمانہ قدم ہے، متاثرین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ، واقعے کے ذمہ دار قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔