صوبائی وزیرتیمور جھگڑا کا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایت پر لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا ہنگامی دورہ

پشاور: پشاور کے مدرسے میں ہونے والے دھماکے کے بعدصوبائی وزیر صحت تیمور جھگڑا کا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایت پر لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا ہنگامی دورہ، تیمور جھگڑا کا ایل آر ایچ میں دیر کالونی دھماکے کے زخمیوں کی عیادت اور انتظامات کا جائزہ،صوبائی وزیر صحت تیمور جھگڑا نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے کہا کہ ایل آر ایچ میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور زخمیوں کے علاج کے لیے انتظامات کر لیے گئے ہیں۔ ہسپتال کی ایمرجنسی میں زخمیوں کا بہترین خیال رکھا جا رہا ہے، دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ اور افسوس ہے۔ تیمور جھگڑا نے خیبر ٹیچنگ ہسپتال اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں بھی ایمرجنسی کے نفاذ کی ہدایت کردی