حضورنبی کریم ﷺ ایک مسلمان کیلئے دنیا میں ہر چیز سے زیادہ محبوب ہیں ، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے اپنی ایک ٹوئٹ میں پیغام دیا کہ حضورنبی کریم ﷺ ایک مسلمان کےلیے دنیا میں ہر چیز سے زیادہ محبوب ہیں۔

آنحضورﷺ سے محبت اور ناموس رسالت کا تحفظ ایمان کا تقاضا ہے۔ فرانس میں عمارات پر توہین آمیز خاکے لگا کر پونے دو ارب مسلمانوں کی دل آزادی کی گئی ہے۔ مسلم حکمران ایمانی غیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرانس سے احتجاج کریں۔