ملک کے 10 فیصد شکست خوردہ لوگ پاک فوج اور اداروں پر تنقیدکرتے ہیں، شیخ رشید

لاہور: وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان مشاورت کیلئے تیار مگر این آر او پر بات نہیں کریں گے، جلسے جلسوں سے اگر حکومتیں جاتیں تو پی ٹی آئی نے 126دن تک دھرنا دیا تھا ، 31 دسمبر سے 20 فروری تک جھاڑو پھر جائے گا، وزیراعظم عمران خان کہیں نہیں جارہے۔ تفصیلات کے مطابق پریس کانفرس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور جمہوری حکومت ایک پیج پر ہے، آرمی چیف نے بلاول کو فون کرکے بڑے پن کا مظاہرہ کیا، 90 فیصد قوم پاک فوج سے پیار کرتی ہے، 10 فیصد لوگ مایوس، شکست خوردہ اور ناکام ہیں، شکست خوردہ لوگوں کی اولادیں غیر ملکی شہریت اور خود اقاموں پرہیں، ٹی ٹی پی کے پاس بھارتی پیسہ ہےوہ سرگرم ہوچکی، پاکستان کی سیاست میں اکھاڑپچھاڑہوسکتی ہے، کیوں کہ اداروں سے تصادم سیاست کو تباہ کردیتی ہے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ سیاست دان پچھتائیں گے ، کیوں کہ سیاست میں مشاورت ختم نہیں ہوتی ، اسی لیے کہتا ہوں پیپلزپارٹی بہتر انداز میں کھیل رہی ہے، ایک ایسا موقع آئے گا کہ پیپلرپارٹی پی ڈی ایم کے ساتھ کچھ معاملات پر متفق نہیں ہوگی۔

شیئر کریں