امریکی تھنک ٹینک کی ماسکو میں سرگرمیاں روس کی قومی سلامتی کیلئے خطرہ

ماسکو: روس نے کہا ہے کہ وہ ماسکو میں امریکی سفیر جان ہنٹس مین کی تھنک ٹینک اٹلانٹک کونسل پر پابندی عائد کرے گا۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر نے کہا ہے کہ امریکی تھنک ٹینک کی ماسکو میں سرگرمیاں روس کی قومی سلامتی کیلئے ایک خطرہ ہے، تاہم روسی حکام مے ابھی تک مجوزہ پابندی کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔ روس کی حکومت نے اس سے قبل کئی دیگر غیر ملکی غیر سرکاری تنظیموں پر بھی پابندی عائد کردی تھی۔ یوکرائن کے بحران کے بعد روسی حکومت کے مغربی ممالک کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ روس میں امریکا کے سفیر 2014ء سے 2017ء تک تھنک ٹینک کے سربراہ رہے ہیں۔