امریکی ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے میں 5ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا

اسلام آباد: امریکی ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے میں 5ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا، رواں برس اگست سے لے کر اب تک ڈالر 6روپے53 پیسے سستا ہوچکا ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ تگڑا ہونا شروع ہوگیا، جس کے بعدروپیہ پچھلے 5ماہ میں کی بلند جب کہ اس کے مقابلے میں ڈالر کم ترین سطح پر آگیا۔اس بارے میں بتایا گیا ہے کہ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 23پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 161روپے 90پیسے میں فروخت ہورہا ہے،جس کی بنیادی وجہ تارکین وطن کی طرف سے بھجے جانے والے زرمبادلہ میں اضافہ بتائی گئی ہے، ڈالر کی قیمت میں ہونے والی اس کمی کی وجہ سے پاکستان کے غیر ملکی قرضے کے دباو میں بھی 700ارب روپے کی کمی ہوگی،جب کہ اسی سال2020ء میں اگست کے مہینے میں امریکی ڈالر 168 روپے 43 پیسے کی بلند ترین سطح کو پہنچ چکا تھا۔