افغانستان کے صوبہ تخار میں فضائی حملہ، 12 افراد جاں بحق ،14 زخمی

کابل:افغانستان کے صوبہ تخار میں فضائی حملہ: 12 افراد ہلاک،14 زخمی افغانستان کے صوبے تخار میں مدرسے پرفضائی حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 12 بچے جان سے گئے جب کہ 14 زخمی ہوئے ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق فضائی حملہ ضلع بہارک میں مدرسے پر گزشتہ روزکیا گیا جس کی تصدیق حکام کی جانب سے کردی گئی ہے۔