بھارتی سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف زہر آلود پروپیگنڈے میں اضافہ

اسلام آباد : بھارتی سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف زہر آلود پروپیگنڈے میں اضافہ ہو گیا ، اس کا انکشاف انسٹیٹیوٹ آف پالیسی ریسرچ کی تازہ ترین رپورٹ میں کیا گیا۔ اس حوالے سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق انسٹیٹیوٹ آف پالیسی ریسرچ کی تازہ ترین رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈیجیٹل میڈیا پر پاکستان کے خلاف ہندوستانی پروپیگنڈہ کی نشاندہی کی گئی ، جس سے معلوم ہوا کہ بھارتی سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف زہر آلود پروپیگنڈے میں اضافہ ہوا ہے ، جہاں 2018ء کے عام انتخابات کے بعد پاکستان مخالف پروپیگنڈے میں تیزی آئی ، اگست سے اب تک بھارتی پروپیگنڈے کے 4 بڑے اہداف رہے، جن میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ مرکزی اور اہم ہدف رہے ، بھارتی پروپیگنڈے میں پاک فوج کیخلاف مہم دوسرا بڑا ٹارگٹ رہا، پاکستان میں انتشار پھیلانے کیلئے زہر افشانی تیسرا بڑا ہدف تھا ، جب کہ کشمیر اس پروپیگنڈے کا چوتھا ہدف رہا ، اس کے ساتھ ساتھ سی پیک کو سبوتاژ کرنے کیلئے بھارت کی طرف سے ڈیجیٹل میڈیا کا استعمال تاحال جاری ہے۔