برطانیہ کرپشن کرنیوالوں کو کسی قسم کا استثنیٰ نہ دے، نواز شریف کو پاکستان واپس بھیجا جائے ، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل

اسلام آباد : برطانیہ میں ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے سربراہ ڈینئل بروس نے حکومت برطانیہ کرپشن کرنے والوں کو کسی قسم کا استثنیٰ نہ دے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے سربراہ ڈینئل بروس نے حکومت پاکستان کے مؤقف کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن کرنے والے ملزمان کو برطانیہ میں استثنیٰ نہیں ملنا چاہئے ، انہیں وطن واپس بھیجنا چاہئیے۔ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے سربراہ کا کہنا تھا قانون کی بالادستی کیلئے برطانوی حکومت جمہوری ملک پاکستان سے تعاون کرے ۔ برطانیہ میں غیر قانونی اثاثے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پہنچ سے دور نہیں ہونے چاہئیے ۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے سربراہ نے مزید کہا انصاف کی فراہمی کیلئے برطانیہ کو ملک میں موجود غیر قانونی اثاثے ضبط اور واپس کرنے چاہیے، ایسانہ کیا گیا تو برطانیہ کو دنیا بھر میں کرپشن کی جنت کے طورپرجانا جائے گا۔انہوں نے پاکستان حکومت کے مؤقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگ برطانیہ کی شفافیت کے لیے خطرہ ہیں، ایسے لوگوں کے خلاف کارروائی کر کے ان کو ان کے ملک واپس بھیجا جائے۔ دوسری جانب برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق وزیراعظم کے مشیر مرزا شہزاد اکبر نے برطانوی حکام کو خط لکھا ہے کہ جس میں انہوں نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے پاکستان بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے۔