ویب سائٹ ٹویٹر نے صارفین پر ری ٹویٹ کے حوالے سے نئی پابندی عائد کردی

نیویارک: سماجی رابطے اور مائیکربلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر نے صارفین پر نئی عارضی پابندی عائد کردی۔ٹویٹر کے ترجمان نے تبدیلی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آج کے بعد صارفین کسی بھی ٹویٹ کو پہلے کی طرح ری ٹویٹ نہیں کرسکیں گے بلکہ اُن کے سامنے(کیویواوٹی ای)کا آپشن آجائے گا۔

https://twitter.com/Twitter/status/1318900658217648128?s=20

جب صارف کسی بھی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرنے کے لیے بٹن دبائے گا تو وہ ڈائریکٹ نہیں ہوگا بلکہ اُسے( کیویواو ٹی ای) کرنا ہوگا۔ صارف کی مرضی ہوگی کہ وہ ٹویٹ کے ساتھ اپنا تبصرہ لکھے یا پھر اُسے ایسے ہی خالی جانے دے۔اس تبدیلی کے بعد جس ٹویٹ کو خالی شیئر کیا جائے گا وہ ری ٹویٹ میں شمار ہوگا۔ٹویٹر کی جانب سے کیے جانے والے ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ پابندی عارضی ہے۔ انتظامیہ نے اس بات سے آگاہ نہیں کیا کہ یہ سہولت مستقل بنیادوں پر کب متعارف کرائی جائے گی۔