جنوبی وزیرستان کےمشران اورعمائدین کاآئی جی ایف سی کیساتھ ملاقات

پشاور:جنوبی وزیرستان کےمشران اور عمائدینکاآئی جی ایف سی کیساتھ ملاقات اور جرگہ،جرگہ میں آئی جی ایف سی میجرجنرل اظہرعباسی نے علاقے کے مسائل سنیں، اور ان کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ گزشتہ روز جنوبی وزیرستان مکین کے مقام پر محسود مشران اور علاقہ عمائدین نے آئی جی ایف سی میجرجنرل اظہر اقبال عباسی کے ساتھ جرگہ منعقد ہوا جس میں مشران و عمائدین نے مکین مارکیٹ میں پانی کا مسئلہ، مسجد اور مکین ٹو افغانستان روڈ سمیت مختلف مسائل سے آئی جی ایف سی کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر ملک الحاج کرامت خان نے کہا کہ مکین سے افغانستان روڈ جوکہ ڈھائی سو کلومیٹر ہے کا سروے بھی ہوا ہے اور یہ سب سے نزدیک روڈ ہے اور اسے ہمارے علاقے کی تجارت دوگنی ہوجائے گی، جس سے علاقے کی تقدیر بدل جائے گی۔ ملک کرامت خان نے یہ بھی کہا کہ بیس سالوں سے ہمارا یہی مطالبہ رہا ہے جس پرابھی تک عمل درآمد نہیں ہوا۔اس موقع پر (ریٹائرڈ) میجرزمان محسود نے کہا کہ فاٹا ضم ہونے پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں لیکن اس کے لئے پراپر ڈھانچہ موجود نہیں جوکہ علاقےکی ترقی کے بجائے نقصان کا سبب بنتا ہے،اس موقع پر میجرجنرل اظہر اقبال عباسی نے علاقہ عمائدین کو اعتماد میں لیا اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کی یقین دہانی دیں، جرگہ کے آخر میں ملک کی سلامتی اور بقا کےلئے دعاء کی گئیں۔