مردان: فوڈ اتھارٹی کا کولڈ سٹوریجز پر چھاپہ ، بوسیدے انڈ ے اور غیر معیاری گوشت برآمد

مردان: فوڈ اتھارٹی ٹیم کا سٹیزن پورٹل پر موصول ہونے شکایت پر فلور ملز کا بروقت معائنہ کیا، حفظان صحت کی اصولوں کی خلاف ورزی پر ایک فلور مل پر جرمانہ عائد کیا، لیب ٹسٹ کے لئے آٹے کے نمونے لے گئے. مردان سٹی میں متعدد ہوٹلز کے بھی معائنےکے گئے، ناقص صفائی اور چائنہ سالٹ کی برآمد پر ایک ہوٹل سیل۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے سمال انڈسٹریل اسٹیٹ میں کولڈ سٹوریجز کا معائنہ کیا ۔ ایک کولڈ سٹوریج سے ہزاروں کی تعداد میں گندے بوسیدے انڈ ے برآمد جوکہ لوکل بیکریوں کو سپلائی کی جارہی تھی۔ کولڈ سٹوریج سے غیر معیاری گوشت بھی برآمد ۔کولڈ سٹوریج موقع پر سیل، مالکان کے خلاف قانونی کارروائی جاری۔  ڈپٹی ڈائریکٹر محمد آصف نے فوڈ سیفٹی آفیسرز کے دو ٹیمیں تشکیل دی ایک نے نوشہرہ روڈ اور دوسرے ٹیم نے انڈسٹریل اسٹیٹ میں کاروائی کی۔  اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد ابراہیم و فرخندہ جبین بہمراہ فوڈ سیفٹی آفیسر شیر حسن خان، اجمل خان اور  مدیحہ نے کاروائی میں حصہ لیا۔