بھارت نے کوچ لال چند راجپوت کو پاکستان جانے سے روکا، زمبابوے کرکٹ بورڈ

لاہور : زمبابوے کے ہیڈ کوچ اور سابق بھارتی کرکٹر لال چند راجپوت اپنی ٹیم کے دورہ پاکستان سے دستبردار ہوگئے ہیں۔ زمبابوے کی کرکٹ ٹیم آج صبح سویرے ہی پاکستان پہنچی لیکن ٹیم کے ہیڈ کوچ پاکستانی دفتر خارجہ سے کلیئرنس ملنے کے بعد بھی اس ٹیم کے ساتھ نہیں آئے۔ لال چند راجپوت دورے سے قبل زمبابوے کے تربیتی کیمپ کا حصہ تھا۔

زمبابوے کرکٹ بورڈ نے بھی تصدیق کی کہ ہرارے میں بھارتی ہائی کمیشن نے درخواست کی تھی کہ لال چند راجپوت کو پاکستان نہ بھیجا جائے حالانکہ پاکستانی ہائی کمیشن نے انہیں ویزہ جاری کردیا تھا ۔زمبابوے کرکٹ (زیڈ سی) نے پہلے ہی پی سی بی کو آگاہ کردیا تھا کہ ان کا ہیڈ کوچ پاکستان میں ٹیم میں شامل نہیں ہوگا۔