ڈپٹی کمشنر باجوڑ کا گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول سول کالونی خار کا اچانک دورہ

باجوڑ:ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض خان شیرپاؤنے گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول سول کالونی خار کا اچانک دورہ کیا ۔دورے کے دوران انہوں نے سکول میں اساتذہ کرام کی کارکردگی، ان کی حاضری، بچوں کی تعداد کے ساتھ ساتھ سکول میں موجود سہولیات اور درپیش مسائل کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمدفیاض خان شیرپاؤ نے سکول کی کارکردگی پر اطمینان اور تسلی کا اظہار کیا اور اساتذہ کرام کو ہدایات جاری کی کہ بچوں کے مستقبل کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں اور حکومتی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کریں۔