دورہ پاکستان ، زمبابوے کرکٹ ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی

اسلام آباد: دورہ پاکستان کے لیے زمبابوے کرکٹ ٹیم کا 20 رکنی اسکواڈ اور اسٹاف اسلام آباد پہنچ گئی ، پی سی بی حکام نے مہمان ٹیم کا ائرپورٹ پر استقبال کیا۔ بتایا گیا ہے کہ زمبابوے ٹیم کے کھلاڑی اور ان کے اسٹاف کا حصہ دیگر افراد 21 اکتوبر سے 27 اکتوبر تک اسلام آباد میں قرنطینہ میں گزاریں گے ، جس کے بعد باقاعدہ پریکٹس سیشنز کا اآغاز ہوجائے گا ، جب کہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز 30 اکتوبر سے راولپنڈی اسٹیڈیم میں ہوگا ، دوسرا ون ڈے یکم نومبراور تیسرا ون ڈے 3 نومبر کو راولپنڈی اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا، جس کے بعد پانچ نومبر کو زمبابوے کرکٹ ٹیم لاہور پہنچے گی، جہاں دونوں ٹیموں کے مابین 7 نومبر کو پہلا ٹی ٹونٹی، 9 نومبر کو دوسرا اور 10 نومبر کو آخری ٹی ٹونٹی میچ ہوگا ، جب کہ دورہ مکمل کرنے کے بعد زمبابوے کرکٹ ٹیم 12 نومبر کو اپنے وطن واپس روانہ ہوجائے گی۔