سیکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان میں کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک

پشاور: سیکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان میں کیے گئے آپریشن میں دو مطلوب دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات موصول ہونے پر آپریشن کیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران علیم خان خوشحالی گروپ سے وابستہ دو انتہائی مطلوب دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد گزشتہ روز میر علی کے رہائشی ملک رئیس کے قتل میں بھی ملوث تھے جبکہ دونوں پولیس کو دیگر دہشت گردی کی وارداتوں میں بھی مطلوب تھے ۔