پاکستان نے زمبابوے کے خلاف سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے زمبابوے کے خلاف سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا۔پریس کانفرنس کے دوران ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا ہے کہ کچھ سینئر کھلاڑیوں کو ڈراپ کیا گیا ہے اور ان کی جگہ نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ٹیم کوآسان نہیں لیناچاہیے، کوشش ہے،اچھی اور بیلنس ٹیم بنائیں۔مصباح نے کہا کہ ون ڈےکرکٹ کھیلے ایک سال ہو گیا اس لیے زیادہ تجربات نہیں کریں گے لیکن کوشش کی ہے ٹی ٹوئنٹی میں نوجوانوں کو زیادہ موقع دیں۔انہوں نے بتایا کہ حیدر علی اور خوشدل جیسے کھلاڑیوں کو مزید موقع دیں گے۔سیریز کے لیے اعلان کردہ کھلاڑیوں میں بابراعظم (کپتان)، عبداللہ شفیق، عابد علی، فخرزمان، حارث سہیل، محمد حفیظ، امام الحق، خوشدل شاہ، حیدر علی، افتخار احمد، محمد رضوان، عماد وسیم، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد حسنین، روحیل نذیر، موسیٰ خان اور وہاب ریاض شامل ہیں۔دوسری جانب زمبابوے کرکٹ بورڈ کے چیئرمین تیوانگا موکلانی قائم مقام ایم ڈی کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جب کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم آج شب اسلام آباد پہنچے گی ۔مہمان ٹیم اپنے دورے کے دوران 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی ۔ 32 رکنی سکواڈ کوویڈ 19 کی ٹیسٹنگ کے عمل سے گزرے گا اور آئسولیشن کے دوران مہمان اسکواڈ کو ٹریننگ کی سہولت میسر ہو گی ۔پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز 30 اکتوبر ، یکم اور تین نومبر کو پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جب کہ تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے میچز لاہور میں 7 ، 8 اور دس نومبر کو ہوں گے ۔