مردان:فوڈ اتھارٹی اورضلعی انتظامیہ کادودھ دہی میں ملاوٹ کے خلاف سخت ایکشن، تین تاجرگرفتار

مردان: خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ کی چھٹی کے دن بھی کاروائیاں جاری،فوڈ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ نے محکمہ لائیو سٹاک کے ہمراہ متعدد ملک شاپس میں دودھ کی چیکنگ، پانی اور کیمیکل کی ملاوٹ پر تین دکاندار گرفتار، جرمانے عائد اور ملاوٹ شدہ دودھ بھی ضائع کیا گیا ، فوڈ سیفٹی آفیسر شیر حسن خان اور اسسٹنٹ کمشنر تحت بھائی انیلہ فہیم نے متعدد گڑ گانڑیوں کا بھی معائنہ کیا۔ گڑ میں کیمیکل اور چینی کی ملاوٹ پر متعدد مالکان موقع پر گرفتار کئے۔فوڈ سیفٹی آفیسر شیر حسن خان نے اس عمل پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر آئندہ کسی دوکان سے پاوڈر والا یا دہی ملا تو جرمانہ عائد کی جائیگی دوکان کو سیل اور مالک دوکان کو جیل جائے گا۔