وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا کور کمانڈر پشاور کے ہمراہ وادی تیراہ ضلع خیبر کا دورہ

پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہقبائلی عوام کی مشکلات سے بخوبی واقف ہوں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قبائلی عوام سب سے ذیادہ متاثر ہوئے، ضم شدہ اضلاع کی تیز رفتار ترقی تحریک انصاف حکومت کی اولین ترجیح ہے، قبائلی اضلاع کے حقوق کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھا رہا ہوں، قبائلی اضلاع کی ترقی کے لئے سالانہ 100 ارب روپے کے فنڈز کو یقینی بنایا جائے گا، قبائلی اضلاع کے مسائل کے حل کے لئے سب ڈویژن کی سطح پر جرگے منعقد کئے جائیں گے۔قبائلی اضلاع جرگوں کا پرانا نظام برقرار رکھا جائے گا، تیراہ سب ڈویژن کے قیام کا کام تیز کیاجائےگا،تیراہ سب ڈویژن کے قیام سے علاقے کے لوگوں کے مسائل مقامی سطح پر حل ہونگے،ضلع خیبر میں روڈ انفراسٹرکچر کے متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے، قبائلی اضلاع میں معدنیات کے لئے الگ قانون بنایا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کور کمانڈر پشاور کے ہمراہ دورہ وادی تیراہ ضلع خیبر کے موقع پر قبائلی عمائدین کے جرگے سے خطاب کیا،انہوں نے کہا کہ ضم شدہ اضلاع میں معدنیات کی لیز صرف مقامی لوگوں ہی دئے جائیں گے، جبہ ڈیم باڑہ ڈیم کی تعمیر سے علاقے میں پانی اور بجلی کے مسائل حل ہو جائیں گے۔ خیبر پاس اکنامک کاریڈور منصوبہ 18 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔ ضلع خیبر میں اسیپشل اکنامک زون کے قیام پر بھی کام ہو رہا ہے، خیبر پاس اکنامک کاریڈور ، ڈی آئی خان، سوات اور چترال موٹروے منصوبوں کی تکمیل سے یہ صوبہ تجارتی حب بن جائے گا،ضم شدہ اضلاع میں پولیس سمیت دیگر محکموں کی خالی اسامیوں پر مقامی افراد کو بھرتی کیا جائے گا،وزیر اعلی نے علاقے میں ایک گرلز اور ایک بوائے ڈگری کالج کے قیام کا اعلان کیا۔ اگر فیزیبل ہوا تو ضلع خیبر میں کیڈٹ کالج بھی قائم کریں گے،وزیر اعلیٰ نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں تعلیم کے فروغ کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے، اب قبائلی بچوں کے ہاتھوں میں بندوق کی بجائے قلم اور کتاب ہونگے، وزیر اعلی کا تباہ شدہ گھروں کے مکینوں کے لئے ایک ہزار خیمے فراہم کرنے کا اعلان کیا اور 35 کلومیٹر لمبی داواتوئی سڑک کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔وزیراعلی نے تیراہ ایجوکیشن کمپلیکس میں ہاسٹل کی عمارت کا بھی افتتاح کیا۔