اپوزیشن کے لوگ کسی کومنہ دکھانے کے قابل نہیں ،جناح اسٹیڈیم بھر کے دکھائیں، شبلی فراز کا اپوزیشن کو چیلنج

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ پہلے انہیں ووٹ کی عزت کا نہیں نوٹ کی عزت کا خیال تھا ، عمران خان نےان کی پارٹنرشپ توڑی توانہیں ووٹ کی عزت کا خیال آگیا ، آج نوجماعتوں کے لوگ عمران خان کے پیچھے لگے ہوئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کوچیلنج دیا تھا کہ اسٹیڈیم بھردیں ، ان لوگوں نے آدھے اسٹیڈیم کواسٹیج بنادیا تاکہ اسٹیڈیم بھرجائے ، یہ لوگ کسی کومنہ دکھانے کے قابل نہیں ، اپوزیشن ارکان نے تقاریرسےتاثردیا جیسےان کی کبھی حکومت نہیں رہی، حالاں کہ یہ وہ لوگ ہیں جنھوں نے چالیس سے پچاس سال ملک میں حکومت کی ، یہ دو جماعتوں کی پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے، جنہوں نےاداروں کومضبوط کرنےکی بجائے امیرالمومنین بننے کی کوشش کی ، کیوں کہ ان جماعتوں نے جمہوریت کی تشریح اپنے مفاد کے مطابق کی۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اس وقت ہائبرڈوارسےبرسرپیکارہیں ، اس وارکامقصدبے یقینی اورمایوسی پھیلاناہےجوملکی مفادمیں نہیں، ہمیں اس ہائبرڈ وارڈ کا مقابلہ بطور قوم مل کر کرنا ہوگا۔