محکمہ آرکیالوجی اور واپڈا کا اپر کوہستان میں 2 ہزار سال پرانے تاریخی پتھروں کی نقاشی کے تحفظ کیلئےمشترکہ اقدام

پشاور:محکمہ آرکیالوجی و میوزم خیبرپختونخوا اور پاک واپڈا کی جانب سے شتیال اپر کوہستان میں 2000 سال پرانے تاریخی پتھروں کی نقاشی کے تحفظ کے لیے مشترکہ اقدام.محکمہ آرکیالوجی و میوزم خیبرپختونخوا اور پاک واپڈا کی مشترکہ کاروائیوں سے ان تاریخی پتھروں اور ان پتھروں کی نقاشی کو پانی سے بچایا گیا. محکمہ آرکیالوجی و میوزم خیبرپختونخوا نے داسو ہائیڈرو پراجیکٹ کے مالی معاونت سے ترقیاتی کام کا آغاز کر تے ہو ئے اوپن ایئر میوزیم اور ٹورسٹ انفارمیشن سینٹر قائم کر کے سیاحتی مقامات بنانے کے لیے اقدامات کئے جارہے ہیں۔